Assignment.No.10 Suggestions to children's about education strategy in period of covid 19.
*کرونا کے ساتھ جینا ہے:*
*کوڈ 19 کے خطرے کے ساتھ کیسے ممکن ہے اسکولی تعلیم؟*
24 مارچ 2020 کوپہلی بار کرونا کی وجہ سے ہندوستان میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ۔اس بیچ کرونا ایک مہلک ماہاماری کی شکل میں سامنے آیا ہے۔اس کا اثر صحت کے ساتھ بھوک روزگار اور تعلیم پر بھی ہوا ہے۔ بچوں کی تعلیمی سلسلے پر اثر ہوا ہے۔ تعلیمی ادارے جیسے اسکول کالج یونیورسٹی بند ہے۔ تو میں یہاں بچوں کو کچھ مشورے دونگی کہ وہ کس طرح اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکتے ہیں ۔انھیں اپنے سال کے ضائع ہونے کا ڈر بھی نہیں ہوگا۔ ان مشوروں پر عمل کر کے وہ اپنے تعلیمی سفر کو آسانی سے جاری رکھ سکتے ہیں ۔
💦 *تعلیمی منصوبہ تیار کرنا:*
کوڈ 19 کے خطرے کی وجہ سے سارے اسکول کالج یونیورسٹی بند ہے ۔ اس طرح طلباء گھر بیٹھ کر کس طرح اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکتے ہیں ۔ انہیں اپنی پڑھائی پر توجہ دینا ہے ۔ چھٹی مل گئی سمجھ کر بیٹھ نہیں جانا ہے ۔کیونکہ اسکول کھلنے پر ساری چیزیں سامنے آئینگی اس دوران وقت کم ہوگا اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔بہتر ہے کہ وہ گھر بیٹھے اپنی تعلیم جاری رکھیں ۔ روزانہ ایک وقت مقرر کریں ۔ اور اس وقت سبق پڑھیں اور وہ نیٹ کا استعمال بہی کر سکتے ہیں اور اہم نکات لے سکتے ہیں ۔ ڈائری میں نوٹ کر سکتے ہے یا فون میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔
روزانہ ایک سبق کے نوٹس بناتے رہیں ۔ اسکول کھلنے پر کافی آسانی ہو گی ۔ اس تعلیمی منصوبہ کے تحت اپنی تعلیم جاری رکھیں گے تو آسانی ہو گی ۔
💦 *آن لائن آڈیو اور ویڈیو دیکھنا* :
آن لائن تعلیم حاصل کرنے کے کافی پلیٹ فارم نیٹ پر موجود ہے ۔اساتذہ کے پڑھانے کے انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نیٹ سے مواد حاصل کر سکتے ہیں ۔ کچھ بچے اساتذہ سے پوچھنے میں جھجکتے ہیں تو وہ انٹرنیٹ سے اس چیز کی جانکاری حاصل کر سکتے ہیں ۔
آن لائن ہمیں بہت ساری ویب سائٹس دستیاب ہوتی ہیں جن میں آڈیو اور ویڈیو کی صورت میں کافی جانکاری دی جاتی ہے اور سادہ اور آسان زبان میں بھی وہ موجود ہے۔
💦 *خود کا احتساب* :
خود کا احتساب یعنی پڑھائی میں خود کو جانچنا ،کیا ہم مکمل طور پر پڑھائی کے ڈھانچے میں اتر پاے ہیں یا اب بھی ہم میں کچھ کمی رہ گئی ہے ۔ اس کا احتساب ہم خود کر سکتے ہیں ۔ہمارے آس پاس اگر ہمارے ہم عمر بچے ہوں تو ایسے کچھ ایپلیکیش آتے ہیں جو چھوٹے چھوٹے سوالات یا کویزس تیار کرتے ہیں جو آپ ایک کھیل کی شکل میں سب اس میں شامل ہو سکتے ہیں یا پھر اپنے والدین یا اپنے بھائی یا بہن کے ذریعہ اپنا احتساب کر سکتے ہیں ۔ اور اگر کوئی کمی رہ گئی ہے تو اس کو پورا کر سکتے ہیں ۔
💦 *صرف كتابی معلومات نہ لیں* :
اپنی معلومات میں صرف نصابی یا کتابی علم کو محدود نہ رکھیں بلکہ نیٹ کے ذریعہ یا چھوٹے چھوٹے رسالے ، اخبارات اور دوسری معلوماتی کتابوں کو اپنی روزانہ کی پڑھائی میں شامل رکھیے ۔
💦 *دوسری سرگرمیاں* :
پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو دوسری سرگرمیوں میں مصروف رکھیں تاکہ آپ کا ذہن کھلے۔ صرف تعلیمی حد تک ہی خود کو مصروف نہیں رکھنا ہے۔ بلکہ کھیل کود، ٹیلی ویژن دیکھنا اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا جیسے آرٹس کرافٹ کے کام ہو اور اگر ڈرائنگ میں آپ کی دلچسپی ہو تو اپنی صلاحیت اس میں بھی لگا سکتے ہو تو ۔ پودے لگانا ، گھر کی بیکار چیزوں سے مفید اشیاء بنانا ۔اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے پر ذہن کھلتا ہے۔ اور آپ کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔
Comments
Post a Comment